ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمنی فوج نے البیضا میں حوثی ملیشیا سے کئی ٹھکانے چھین لیے

یمنی فوج نے البیضا میں حوثی ملیشیا سے کئی ٹھکانے چھین لیے

Mon, 24 Sep 2018 17:26:46  SO Admin   S.O. News Service

دبئی 24ستمبر ( آئی این ایس انڈیا /ایس او نیوز) یمن کی فوج نے اتوار کے روز البیضا صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکہ آرائی کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔زمینی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے الیسبل کے علاقے کو واپس لے لیا جس پر کئی برسوں سے حوثی ملیشیا کا قبضہ رہا۔ اس کے علاوہ الشبکہ کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے الوہبیہ کی سمت بڑی پیش قدمی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔دوسری جانب مذکورہ محاذ پر اتوار کی صبح اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اتحادی طیاروں نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا نے خدار العرجی کے علاقے کے نزدیک پڑی ہوئی اپنے جنگجوؤں کی لاشیں اٹھانے کی متعدد کوششیں کیں تاہم وہ ناکام رہی اور اس دوران ملیشیا کے مزید ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جن مقتولین کی لاشیں اٹھانے کی کوششیں کیں وہ ان کے سینئر کمانڈروں کی ہیں۔البیضا صوبے میں کئی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔ یمنی فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی ملیشیا کویمن کی فوج نے اتوار کے روز البیضا صوبے میں قانیہ کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید معرکہ آرائی کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔زمینی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے الیسبل کے علاقے کو واپس لے لیا جس پر کئی برسوں سے حوثی ملیشیا کا قبضہ رہا۔ اس کے علاوہ الشبکہ کے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد یمنی فوج نے الوہبیہ کی سمت بڑی پیش قدمی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران یمنی فوج نے حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان کو قیدی بنا لیا۔دوسری جانب مذکورہ محاذ پر اتوار کی صبح اتحادی طیاروں کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اتحادی نے ملیشیا کی افرادی کمک اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے بعد حوثی ملیشیا نے خدار العرجی کے علاقے کے نزدیک پڑی ہوئی اپنے جنگجوؤں کی لاشیں اٹھانے کی متعدد کوششیں کیں تاہم وہ ناکام رہی اور اس دوران ملیشیا کے مزید ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے جن مقتولین کی لاشیں اٹھانے کی کوطیاروں ششیں کیں وہ ان کے سینئر کمانڈروں کی ہیں۔البیضا صوبے میں کئی محاذوں پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔ یمنی فوج کی پیش قدمی کے دوران حوثی ملیشیا کو روزانہ کی بنیادوں پر نقصانات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔


Share: